ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال کے ہگلی میں بی جے پی کارکن کا قتل، ٹی ایم سی پر لگا الزام

بنگال کے ہگلی میں بی جے پی کارکن کا قتل، ٹی ایم سی پر لگا الزام

Sun, 28 Jul 2019 22:26:07    S.O. News Service

کولکاتہ،28/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں ایک اور بی جے پی کارکن کا قتل کر دیاگیا۔اتوار کی صبح ہگلی کے گوگھاٹ میں نہر کے پاس سے بی جے پی کارکن کاشی ناتھ گھوش کی لاش ملی۔گھوش پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کارکن لال چند باغ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔بی جے پی نے الزام لگایا کہ گھوش کے قتل کے پیچھے ٹی ایم سی کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔جولائی مہینے کے پہلے ہفتے میں نادیہ ضلع میں 28 سال کے ایک نوجوان کی مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔واقعہ نبدویپ بلاک کے سوروپ گنج  کاہے،مقتول کا نام کرشن دیو ناتھ ہے۔دیو ناتھ 3 جولائی کی شام اپنے گھر واپس آ رہا تھا، اسی درمیان اس کے ساتھ یہ واقعہ ہوا،بعد میں خون سے لت پت کرشن دیو ناتھ ایک مقامی کلب کے قریب پایا گیا۔


Share: